مشتاق غنی کی زیر صدارت محکمہ ہائیرایجوکیشن کا اجلاس ،ٹیچنگ اسسٹنٹس کے کیڈر کو ایڈہاک لیکچررزمیں تبدیل کرنے کیلئے سمری تیار کرنے کی ہدایت

بدھ 21 ستمبر 2016 16:20

پشاور۔21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات مشتاق غنی نے متعلقہ حکام کو اگلے ماہ ختم ہونے والے ٹیچنگ اسسٹنٹس کے کنٹریکٹ میں توسیع کیلئے کیس تیار کرنے کی ہدایت کی ہے، بدھ کو ہائیرایجوکیشن کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ ہونے والے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے ٹیچنگ اسسٹنٹ کے مستقبل کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے محکمے کو ہدایت کی کہ ٹیچنگ اسسٹنٹس کے کیڈر کو ایڈہاک لیکچررز میں تبدیل کرنے کیلئے سمری تیار کی جائے‘ انہوں نے کہاکہ ٹیچنگ اسسٹنٹ کووہی ایٹا ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد بھرتی کیاجاتاہے‘ جوکہ محکمہ ہائیرایجوکیشن کے زیر اہتمام اہڈہاک لیکچررکی بھرتی کیلئے لیاجاتاہے‘ مشتاق غنی نے محکمانہ کارروائی میں کام کی رفتار انتہائی سست ہونے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہدایت کی کہ کسی بھی فائل پر تین دن سے زیادہ کا وقت نہ لگایاجائے‘بصورت دیگر سست روی پر سخت ایکشن لیاجائیگا‘فاٹا ایڈہاک لیکچرر کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ فاٹا ایڈہاک لیکچررز کی مستقلی کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،اس لیے کورٹ کے فیصلے سے پہلے اس حوالے سے کوئی قدم اٹھایانہیں جاسکتا‘اس موقع پر چیف پلاننگ آفیسر ایچ ای ڈی نے محکمے کے جاری اور مکمل ہونے والے منصوبوں پر تفصیلی روشنی ڈالی‘ مشتاق غنی نے کہاکہ صوبائی حکومت تمام معاملات میں شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے‘ اور منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا‘ انہوں نے کہاکہ اے ڈی پی کے تحت فنڈز کے استعمال میں انتہائی احتیاط برتی جارہی ہے ‘ تاکہ کرپشن کی روک تھام کی جاسکے‘اجلاس میں سیکرٹری ایچ ای ڈی فہیم وزیر‘ ڈی جی کامرس ایجوکیشن شکیل خان ‘ ڈائریکٹر کالجز محمد روز اور ڈائریکٹر آرکائیوز اینڈ لائبریریز بھی موجود تھے۔