مدینہ منورہ: پیشہ ور بھکاریوں سے نمٹنے کے لیے خفیہ ٹیمیں ترتیب دے دیں گئی

بدھ 21 ستمبر 2016 16:11

مدینہ منورہ: پیشہ ور بھکاریوں سے نمٹنے کے لیے خفیہ ٹیمیں ترتیب دے دیں ..

مدینہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): مدینہ منورہ پولیس نے شہر بھر میں پھیلے ہوئے پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنے کے لیئے خفیہ ٹیمیں ترتیب دے دیں ہیں۔ مدینہ پولیس کے ترجمان کا کہناہے کہ ان پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے شہر کی سکیورٹی کی صورت حال اور حجاج کرام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتاہے ۔ رش والی جگہوں پر بیٹھنے کی وجہ سے زائرین کی نقل وحمل میںخلل پیدا ہو جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ حج کے ایام ختم ہوتے ہیں حجاج کرام کی کثیر تعداد مدینہ آجا تی ہے۔ اسی بنا پر مدینہ میعام حالات سے کہیں زیادہ رش دیکھنے میں آتا ہے ۔ مسجد نبوی کے آس پاس بھیک مانگنے والے افراد حجاج کرام کو حراساں بھی کر تے ہیں۔ پولیس کے مطابق ان بھکاریوں میں متعدد کے تو رہائشی کاغذات بھی نہیں ہوتے جبکہ متعدد غیر ملکی افراد ویزے کی مدت ختم ہونے پر بھیک مانگ رہے ہوتے ہیں۔