پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے دنیور، کنوداس ، سکارکوئی میں منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا،وزیر اعلیٰ

بدھ 21 ستمبر 2016 16:09

گلگت ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دنیور، کنوداس ، سکارکوئی میں منصوبوں کا آغاز کیا جائیگا۔ جٹیال کے عوام کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کا ٹینڈر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت شہر میں عوام کو درپیش پانی کی قلت کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعمیر ات اور ایکسن واسا کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں عوام کو پانی کی قلت کے حوالے سے درپیش مسائل حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گریٹر واٹر چینل کی مذید بہتری کے لیے کاغذی کارروائی کو جلد حتمی شکل دی جائے ۔

پیچ ورک کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیچ ورک کے کام میں معیار کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :