سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 16:09

سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : سعودی عرب نے نئی ویزا پالیسی جاری کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے جاری نئی ویزا پالیسی کا اطلاق یکم محرم الحرام سے ہو گا۔نئی ویزہ پالیسی کے تحت عمرے کی ادائیگی کے لئے پہلی دفعہ ایک سال کے اندر کوئی اضافی فیس وصول نہیں کی جائے گی جبکہ دوسری مرتبہ ادائیگی پر 2ہزار ریال فیس ادا کرنا ہوگی۔

نئی ویزا پالیسی کے تحت وزٹ ویزا کی فیس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی ویزا پالیسی کے مطابق چھ مہینے کے وزٹ ویزا کی فیس تین ہزار ریال ، تین مہینے کے وزٹ ویزا کی میعاد کے لیے 5 سو ریال، ایک سال کے وزٹ ویزا کی فیس پانچ ہزار ریال جبکہ دو سال کے وزٹ ویزا کی فیس آٹھ ہزار ریال ہو گی۔سعودی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویزا پالیسی کے نوٹی فکیشن کے مطابق ٹرانزٹ ویزے کی فیس میں تین سو ریال اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ بحری راستے سے آنے والوں سے پچاس ریال اضافی وصول کیے جائیں گے ، علاوہ ازیں سنگل انٹری دو ماہ کی مدت کے ویزے پر دو سو ریال وصول کیے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :