گلگت،یکم اکتوبر کو ٹوپی اور شاٹی ڈے منایا جائیگا

بدھ 21 ستمبر 2016 16:06

گلگت ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو ٹوپی اور شاٹی ڈے منایا جائیگا۔ گلگت بلتستان کی ثقافت کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور باہمی رواداری کے فروغ کے لیے حکومتی سطح پر پہلی بار ٹوپی شاٹی ڈے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام اضلاع میں خصوصی پروگرام منعقد کیے جائینگے ۔

وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈپٹی کمشنر ز اپنے اضلاع میں واک کا انعقاد کریں ۔

(جاری ہے)

مرکزی سطح پر گلگت میں واک اور کلچرل شو کا انعقاد کیا جائیگا۔ جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کو شرکت کی دعوت دی جائینگی اور سرکاری ملازمین بھی گلگت کی ثقافتی ٹوپی اور شاٹی پہن کر شرکت کرئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے ٹوپی شاٹی ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹوپی شاٹی ڈے منانے کا مقصد امن ، یک جہتی ، اخوت کو اجاگر کرنا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو ہدایت کی ہے کہ وال چاکنگ پر عائد پابند ی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔