دبئی:شہری گھروں پر زیورات کی خرید وفروخت مت کریں : میونسیپلیٹی

بدھ 21 ستمبر 2016 15:56

دبئی:شہری گھروں پر زیورات کی خرید وفروخت مت کریں : میونسیپلیٹی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): دبئی میونسیپلیٹی حکام نے گھروں پر زیورات کی خردو فروخت کرنے والے شہریوں کو خبردار کیاہے کہ کس بھی صورت اپنے اپارٹمنٹس کو کمرشل مقاصد کے لیے استعمال نہ کریں ۔ قانون کی پابند نہ کرنے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ دبئی کی ہیڈ آف گولڈ اینڈ پریسیز سٹون کمیٹی کے چئیر مین امین احمد کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ایسے افراد کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہیئے ۔

(جاری ہے)

کاروبار کرنے کے لیے جگہیں مخصوص کی گئی ہیں۔ انہوں نے ان خبروں کی بھی تردید کی کہ ایسے کاروبار کے ذریعے لوگوں کو لوٹا جا رہاہے ۔ ان کے مطابق کچھ چھوٹے موٹے کیسزسامنے آئے ہیں لیکن وہ بھی بڑے پیمانے پر کاروبار نہیں کر رہے تھے۔میونسیپلیٹی حکام کا کہناہے کہ انہوں نے اس مقصد کے لیے خفیہ ٹیمیں ترتیب دے دیں ہیں۔ہمارا مقصد شہریوں کو کسی بھی ممکنہ فراڈ سے بچانا ہے ۔ شہریوں کو بھی چاہیئے کہ ایسی سرگرمیاں کرنے والے افراد کے متعلق معلومات فراہم کریں تا کہ ان کے خلاف کاروائی کی جا سکے ۔