Live Updates

وزیراعلیٰ کی ہدایت پررائیونڈ مارچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری

انتظامیہ اورپولیس پی ٹی آئی کے مارچ کے شرکاء کو پوری طرح سکیورٹی فراہم کرے گی،سیاسی قیادت کے بارے میں توہین آمیزلب ولہجہ کارکنوں کو مشتعل کرسکتا ہے ۔صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 21 ستمبر 2016 15:46

وزیراعلیٰ کی ہدایت پررائیونڈ مارچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر2016ء) :وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر انتظامیہ اور پولیس کو رائیونڈ مارچ کے لیے سکیورٹی فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے بتا یا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس مارچ کے شرکاء کو پو ری طرح سکیورٹی فراہم کرے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پا کستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت جمہوری روایات اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کی علمبردار ہے ہم احتجاج کے جمہوری حق کا احترام کرتے ہو ئے پی ٹی آئی کو مارچ کے لیے بہترین سکیورٹی فراہم کریں گے ۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکن کسی قسم کی اشتعال انگیزی پر رد عمل کا اظہار نہ کریں ۔ تا ہم پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جلسوں میں جمہوری، سیاسی اور مشرقی اقدار کو پیش نظر رکھے ۔ عمران خان سیاسی بلو غت کا ثبوت دیتے ہو ئے دوسروں کے بارے میں توہین آمیز لب ولہجہ اختیار نہ کریں ۔ سیاسی قیادت کے بارے میں توہین آمیز لب و لہجہ کارکنوں کو مشتعل کر سکتا ہے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاسی تقاریر سیکھنے کے لیے کے لیے نواز شریف کی شاگردی اختیار کریں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات