سونے میں نہائے لاہور کے سلمان بابا کے سوشل میڈیا پر چرچے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 15:27

سونے میں نہائے لاہور کے سلمان بابا کے سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : سونا اور سونے سے بنے زیورات پہننے کا شوق عام طور پر خواتین میں بے تحاشا پایا جاتا ہے لیکن لاہور کے سلمان بابا بھی حیرت انگیز طور پر سونے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ سلمان بابا کی سونے میں دلچسپی اور سونے کے لیے پسندیدگی کا یہ عالم ہے کہ ان کے ہاتھوں میں انگوٹھیاں ، گلے میں چین اور کلائی میں بریسلٹ سے لیکر فون کے کور تک سب کچھ سونے سے بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سلمان بابا کا کہنا ہے کہ مجھے بچپن ہی سے یہ شوق ہے کیونکہ یہ میرے باپ دادا کا کاروبار ہے۔ سلمان بابا کے پہنے ہوئی لاکٹ ، بریسلٹ اور انگوٹھیوں کا وزن 80 تولے سے بھی زیادہ ہے۔ سلمان بابا نے بتایا ک،ہ وہ ان اشیا کے بغیر کہیں نہیں جاتے جو سونے کے لیے ان کی پسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ اور تو اور سلمان بابا کے دوست احباب بھی ان کے اس شوق کے دلدادہ ہیں۔ سلمان بابا کے دوست نے بتایا کہ طلائی زیورات پہنے سلمان بابا کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔ سلمان بابا اپنے والد کے ساتھ خود بھی جیولری کا ہی کاروبار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :