Live Updates

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17ویں اجلاس میں شریک ممالک کشمیر کے حوالے سے وعدہ ایفا کریں،عمران خان

بدھ 21 ستمبر 2016 15:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17ویں اجلاس میں شریک ممالک کشمیر کے حوالے سے اپنے وعدے ایفا کریں۔سیکیورٹی کونسل کی قرادادوں میں اہل کشمیر کا حق خدارادیت تسلیم کیا گیا ہے۔1999 میں سیکیورٹی کونسل نے مشرقی تیمور کے حوالے سے اسی نوعیت کی قرارداد کو عملی جامہ پہنایا۔

سیکیورٹی کونسل جموں اور کشمیر کے حوالے سے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے بھی سرگرمی دکھائے۔بدھ کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جانب سے عورتوں اور بچوں سمیت عام شہریوں پر تشدد انتہائی قابل مذمت ہے۔

(جاری ہے)

عالمی برادری قابض بھارتی افواج کے ہاتھوں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی رکوانے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے۔

پاکستان میں یکے بعد دیگرے حکومتوں کی جانب سے کشمیر کے تنازعے کو سرد خانے کی نذر کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔نواز شریف اپنے خاندانی کاروبار کی نشونما کیلئے بھارتی سرمایہ داروں سے ملاقاتوں میں از حد دلچسپی لیتے رہے۔نواز شریف نے حریت قیادت سے ملاقات تک سے گریز کیا۔تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کیلئے پاکستان کو دوررس اور جامع کشمیر پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔تنازعہ کشمیر کسی زمینی خطے یا علاقے کا تنازعہ نہیں بلکہ اہل کشمیر کے حق خودارادیت کا مسئلہ ہے۔برصغیر کا مسقبل تنازعہ کشمیر کے مثر حل اور پائیدار امن کے قیام میں پوشیدہ ہے۔خطے میں امن کا قیام سے ہی پاکستان اور بھارت میں پھیلی غربت اورافلاس میں کمی ممکن ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات