حکومت کی اقتصادی پالیسیوں سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے،صدرمملکت

بدھ 21 ستمبر 2016 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت بہتر ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے بھی پاکستان کی پا لیسیوں کو سراہا ہے۔ وہ ایوان صدر میں وزیر تجارت انجینئرخرم دستگیر خان سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

صدرمملکت نے کہا کہ قومی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی شعبہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

انھوں نے کہا کہ تجارت کیفروغ کیلئے موجودہ منڈیوں کے علاوہ نئی منڈیوں کی تلاش کی جائے تاکہ ہمارے تجاری حجم میں اضافہ ہو سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ برآمد کنندگان اور تاجروں کے مسائل کے حل کی طرف بھر پور توجہ دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تجارت انجینئرخرم دستگیر خان نے صدر مملکت کو اپنی وزارت سے متعلق بریفنگ دی۔