قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ کیلئے پی سی بی چیئرمین کو 29ستمبر کو طلب کر لیا

بدھ 21 ستمبر 2016 15:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے 29ستمبر کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی کے سربراہ عبد القہار خان وادان کی سربراہی میں ہونیوالے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کے حوالے سے پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن شکیل شیخ سمیت دیگر حکام کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کو آئندہ اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب کر لیا تھا ۔