قائم مقام سپیکر کا حویلیاں میں ٹریفک حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 21 ستمبر 2016 15:06

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے تحصیل حویلیا ں کی یونین کونسل مجہوہاں بودلہ لڑی کے مقام پر گزشتہ روز سوزوکی پک اپ کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

قائم مقام سپیکر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں پسماندہ گان سے اظہار ہمددری کرتے ہوئے اللہ تعالی سے مرحومین کے ایصال ثواب اور لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی ۔

انہوں نے لواحقین کو مالی معاونت کا بھی یقین دلایا ۔انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اورایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال کے اعلی احکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :