وفاقی حکومت کا ایف آئی اے کو نئے قانون کے تحت کارروائیاں کرنے کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری

سائبر کرائم ایکٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد سائبر کرائم ونگ نے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں‘ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم

بدھ 21 ستمبر 2016 15:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) سائبر کرائم بل کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے ایف آئی اے کو نئے قانون کے تحت کارروائیاں کرنے کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ‘ ایف آئی اے اب سائبر کرائم کے مقدمات نئے قانون کے تحت درج کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو اختیارات دیئے گئے ہیں کہ وہ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت اپنی کارروائیاں شروع کر دے ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم سید شاہد حسین کے مطابق سائبر کرائم ایکٹ کے نوٹیفکیشن کے بعد سائبر کرائم ونگ نے اپنی کارروائیاں تیز کر دیں ہیں جس کے تحت انٹرنیٹ پر کسی بھی ایسی غیر قانونی سرگرمی پر فوری کارروائی عمل میں لا کر ملزمان کو کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :