قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 26 ستمبر کو طلب کرلیا گیا

مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بھارت کی اشتعال انگیزی کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان

بدھ 21 ستمبر 2016 15:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی کا اہم اجلاس 26 ستمبر بروز پیر کو طلب کرلیا گیا‘ مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی کا معاملہ زیر بحث آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 26 ستمبر بروز پیر شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کرلیا۔ صدر پاکستان نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی دفعہ 1کے تحت طلب کیا ہے۔