کبیر والا ‘ جھنگ روڈ پر مسافر بس کے ہارن سے اتھرا بیل بے قوبو ہو گیا ‘نالے میں جاگرا

بدھ 21 ستمبر 2016 14:51

کبیر والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء)تحصیل کبیر والا میں جھنگ روڈ پر مسافر بس کے ہارن سے اتھرا بیل بے قوبو ہو گیا ‘نالے میں جاگرا ۔جھنگ روڈ پر مسافر بس کے ہارن سے اتھرا بیل بے قوبو ہو گیا اور نالے میں جا گرا تاہم اہل علاقہ نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بیل کو نالے سے نکال لیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ بیل کا مالک اسے نہر پر نہلانے کیلئے لے جا رہا تھا اور جیسے ہی وہ جھنگ روڈ پر پہنچا تو قریب سے گزرنے والی مسافر بس کے ہارن سے خوف زدہ ہو کر بے قابو ہو گیا اور مالک کے ہاتھوں سے رسی چھڑوا کر بھاگ کھڑا ہوا ۔

گاڑیوں کے مسلسل شور شرابے اور ہارن سے بیل نالے میں گر گیا جس کے بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت بیل کو زندہ حالت میں نالے سے نکال کر مالک کے حوالے کر دیا ‘ریسکیو آپریشن میں مقامی افراد کی بڑی تعداد نے حصہ لیااس دلچسپ مرحلے کو دیکھنے کیلئے بچوں اور دیگر افراد کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی ۔