پی آئی اے نے گلگت ‘ اسکردو، چترال کی پروازیں منسوخ کردیں ‘ترجمان کی معذرت

بدھ 21 ستمبر 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) پی آئی اے نے گلگت ‘اسکردو اور چترال جانے اور آنے والی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ترجمان کے مطابق پروازیں سول ایوی ایشن کی جانب سے نادرن ایریا پر فضائی حدود بند کرنے کے باعث منسوخ کی گئی ہیں اس موقع پر مسافروں سے معذرت بھی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق اسلام آباد سے اسکردو جانے والے پرواز پی کے 451 منسوخ کردی گئی ، اسکردو اسلام آباد پرواز پی کے 452 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 605اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 606 بھی منسوخ کی گئی ‘ اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 607 اور گلگت اسلام آباد 608 بھی منسو خ کی گئی ۔اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 609 اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 610بھی منسوخ کی گئی ‘ اسلام آباد چترال ‘پشاور پرواز پی کے 660اور پشاور چترال آسلام آباد پرواز 661 بھی منسوخ کی گئی ہیں ‘ پی آئی اے ترجمان نے پروازوں کی منسوخی پر مسافروں سے معذرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :