افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کی مدد کی ضرورت درکار ہے ‘پاکستان

بدھ 21 ستمبر 2016 14:48

نیویار ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کی مدد کی ضرورت درکار ہے۔نیو یارک میں جاری لیڈرز سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ پاکستان گزشتہ 4 دہائیوں سیافغان مہاجرین کے مسئلے سے نمٹ رہاہے۔عروج کے وقت پاکستان میں مہاجرین کی تعداد 50 لاکھ تک پہنچ چکی تھی۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت بھی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان نے افغان بھائیوں اور بہنوں کی دل کھول کی مدد کی اور افغان مہاجرین پاکستان میں تمام بنیادی سہولیات سے آراستہ ہیں۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں افغان مہاجرین تعلیم، صحت اور دیگر سہولیات سے بھرپورفائدہ اٹھا رہے ہیں اور یہاں پر ان کو ملازمت اور کاروبار کے مواقع بھی میسر ہیں۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان میں موجود افغان مہاجرین کی دوتہائی آبادی کیمپوں سے باہررہ رہی ہے مزید یہ کہ ہم افغان مہاجرین کی محفوظ اورباوقار واپسی کیلئے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کی مدد کی ضرورت درکار ہے اور عالمی برادری کی مددسے اس مقصد کے حصول کیلئے پر امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :