ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کاایف ایٹ کچہری کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لئے آئی جی کو خط

بدھ 21 ستمبر 2016 14:40

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد نے ایف ایٹ کچہری کی سیکورٹی کو مذید بہتر بنانے کے لئے انسپکٹر جنرل آف اسلام آباد پولیس کو خط ارسال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بار کے صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے آئی جی اسلام آباد کے نام خط لکھا ہے جس میں سیکورٹی انتظامات مذید بہتر بنانے کے لئے سفارش کی گئی ہے خط میں مذید کہا گیا ہے کہ وکلاء نے ڈسٹرکٹ کورٹ کی سیکورٹی کے ناکافی انتظامات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔صدر بار کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر وکلاء ،ججز اور سائلین سمیت ہزاروں افراد ایف ایٹ کچہری آتے ہیں لہذا کچہری میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :