چارسدہ،میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے،آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کلین سویپ کرے گی،رمضان خان رجڑ

بدھ 21 ستمبر 2016 14:32

چارسدہ۔21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء رمضان خان رجڑ نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑ ا نے یقین دلایا ہے کہ وہ چارسدہ سمیت دیگر اضلاع میں پارٹی کے اندر تنظیمی اختلافات کو ختم کرنے کیلئے موثر کر دار ادا کریں گے ۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں خیبر پختونخوا میں کلین سویپ کریگی ۔

وہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

رمضان خان رجڑ نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور 2018 تک بجلی لوڈ شیڈنگ سمیت عوام کے بنیادی مسائل ختم ہو جائیگی ۔ انہوں نے کہاکہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا رکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کریگی ۔ چارسدہ سمیت دیگر اضلاع میں پارٹی کے اندر تنظیمی اختلافات کے حوالے سے رمضان خان رجڑ نے کہا کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بہت جلدچارسدہ سمیت دیگر اضلاع کے پارٹی تنظیموں کے اختلافات ختم کرنے کیلئے موثر کردار ادا کرینگے اور کارکنوں اور عہدیداروں کے شکایات کا ازالہ کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :