دبئی: دو طالب علم 4200درہم چوری کے جرم میں گرفتار

بدھ 21 ستمبر 2016 14:30

دبئی: دو طالب علم 4200درہم چوری کے جرم میں گرفتار

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): دبئی کریمنل کورٹ میں گزشتہ روز دو اماراتی طالب علموں کی طرف سے فارمیسی کا دروازہ توڑ کر 4200درہم چرانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق اماراتی نوجوانوں نے جن کی عمر23اور 22سال بتائی جا رہی ہے ۔ گزشتہ روز ایک فارمیسی کادروازہ توڑ کر اس میں سے 4200درہم نقدی چرا لی تھی۔

(جاری ہے)

ملزمان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کر دیا۔

پولیس اہلکار نے عدالت میں اپنے بیان میں بتایا کہ ابتدائی تفیتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ملزمان نے ہی فارمیسی کا دروازہ توڑا تھا اور نقدی چرائی تھی۔فارمیسی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دی ہے ۔