بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے اہم ملزم کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع

بدھ 21 ستمبر 2016 14:07

اسلام آباد ۔ 21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے سابق چیئرمین سینٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بیرسٹر فہد ملک قتل کیس کے اہم ملزم ہاشم علی کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ملزم ہاشم علی کے سینئروکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر ملزم کے وکیل پیش ہوں اور ہر صورت دلائل کو یقینی بنایا جائے، مزید موقع نہیں دیا جائے گا، عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 28 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی، مقدمے کے دو دیگر ملزمان راجہ ارشد اور نعمان کھوکھر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، سابق چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کے بھانجے فہد ملک کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :