سبی، بختیار آباد کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی مزدا ٹرک پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق

بدھ 21 ستمبر 2016 13:43

کوئٹہ۔21 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) سبی نیشنل ہائی وے روڈ بختیار آباد کے قریب نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی مزدا ٹرک پر فائرنگ ،ڈرائیور جاں بحق کنڈیکٹر زخمی ہوگیا،ملزمان فرار ،لیویز کے مطابق بدھ کو لیویز تھانہ بختیار آباد کی حدود نیشنل ہائی وے روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے مزدا ٹرک کو روکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر مسلح موٹر سائیکل سوارں نے مزدا پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مزدا ڈرائیور محمد نواز موقع پر ہی جاں بحق جبکہ کنڈیکٹر محمد شہزاد زخمی ہوگیا،ملزمان موقع واردات سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،لیویز اور سیکورٹی فورسز کو اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کنڈیکٹر کو مزید علاج کی غرض سے جیکب آباد منتقل کردیا ،لیویز اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :