ہائیکورٹ نے فلم ”مالک “ پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا،پورے پنجاب میں ریلیز کی جا سکتی ہے ‘ فیصلہ

بدھ 21 ستمبر 2016 13:29

ہائیکورٹ نے فلم ”مالک “ پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیدیا،پورے پنجاب ..
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) لاہو ہائیکورٹ نے فلم ” مالک “ پر پابندی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کو پورے پنجاب میں کسی بھی سینما گھر میں ریلیز کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

عاشر عظیم کی ہدایات میں بننے والی فلم ” مالک “کو متنازعہ مناظر کی وجہ سے نمائش کیلئے غیر موزوں قرار دیا گیا تھا جس کے بعد عاشر عظیم نے اس فلم کی نمائش کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا گیا جس میں فاضل عدالت نے پنجاب حکومت کے اقدام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کو پنجاب کے کسی بھی سینما گھر میں نمائش کیلئے پیش کیا جاسکتا ہے ۔ فاضل عدالت نے قرار دیا کہ فلم پر پابندی آئین کے آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :