پنجاب حکومت سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے پاس کردا قانون ”وسل بلورز “ کی طرز کی قانون سازی کا مطالبہ ،قرار داد جمع

بدھ 21 ستمبر 2016 13:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب حکومت سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے پاس کردا قانون ”وسل بلورز “ کی طرز کی قانون سازی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ڈاکٹر مراد راس کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے یہ مقدس ایوان پنجاب حکومت سے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے پاس کردا قانون ”وسل بلورز “ کی طرز کی قانون سازی کا مطالبہ کرتا ہے جس کے مطابق محکموں میں کرپشن کی نشاندہی کرنے والے افراد کو ریکوری اور جرمانے کی رقم کا 30 فیصد اور توصیفی سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صوبائی کابینہ نے ”وسل بلورز پروٹیکیشن اینڈ ویجی لینس ایکٹ 2015ء“کے مجوزہ مسودہ کی منظوری بھی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس قانون کے تحت جو شخص مفاد عامہ کی خاطر کوئی اطلاع دے اس کی زندگی اور مفادات کا تحفظ کیا جائے گا جبکہ اس کی دی گئی اطلاع پر ہونے والی ریکوری میں سے 30 فیصد رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ توصیفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے ایک ویجی لینس کمیشن کسی بھی محکمے کے کسی بھی شخص سے کرپشن سے متعلق مقدمات میں مدد لے سکے گا۔

متعلقہ عنوان :