Live Updates

رائے ونڈ مارچ عمران خان کی سیاست ختم کردے گا ‘ رانا بابر حسین

بدھ 21 ستمبر 2016 13:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ طاہر القادری بیرون ملک چلے گئے جبکہ رسوائی عمران خان کے حصہ میں آگئی، رائے ونڈ مارچ عمران خان کی سیاست ختم کردے گا ، عمران خان اور طاہر القادری کا ایجنڈا ایک ہے ، ماضی میں طاہر القادری کے دھرنے کا سکرپٹ عمران خان نے لکھا ،کارکنوں سے بات چتے کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے اپنے دھرنے ناکام ہوگئے اور اب وہ دوسروں کواپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہے ہیں ،عمران خان اور طاہر القادری مل کو حکومت کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،حکومت مستحکم اور مدت پوری کرے گی ،طاہر القادری روز حکومت کے خلاف مہم چلانے کے اعلان کرتے ہیں او رپھر اس مہم کی ناکامی کے خوف کی وجہ سے کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عمران خان حکومت کے خلاف دھرنے کے بجائے اپنی جماعت سنبھالیں ،ان کی جماعت میں بغاوت ہوچکی ہے ،تحریک انصاف کے اراکین عمران خان پر عدم اعتماد کررہے ہیں،خیبرپختون خواہ میں عوام کی فلاح وبہود کے کام کرنے کے بجائے تحریک انصاف کے رہنما آپس میں الجھے ہوئے ہیں ،وہ ایک دوسرے پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے،یہ ہی حال طاہر القادری کا ہے ان کی اپنی جماعت غیر فعال ہے اور وہ حکومت کے خلاف تحریک چلانا چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :