پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، ہمارے دشمن ترقی کے عمل کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ‘ رانا محمد ارشد

بدھ 21 ستمبر 2016 13:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 ستمبر۔2016ء) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر الحاج رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ ماضی کا پاکستان اور آج کے پاکستان میں زمین آسمان کا فرق ہے آج پاکستان کی معیشت فلق کی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور ترقی کی اس نہج پر پہنچ گئی ہے جہاں ہمارے دشمن اس ترقی کو پاش پاش کرنا چاہتے ہیں ،باہر کی قوتوں نے اپنے ایجنٹ پاکستان میں داخل کرکے ترقی کے ان منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کی ناکام کوششوں میں لگے ہوئے ہیں ،ہمارے اپنے لوگ دشمنوں کے ان مزموم عزائم کو پورا کرنے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے مسلم لیگی ورکروں کی طرف سے د ئیے گئے ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر شرکاء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خا ن ا پنے غیر ملکی آقاؤں کے مشن کی تکمیل کے لئے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیداکرنا چاہتے ہیں۔لاہور کی احتساب ریلی کو عوام نے جس طرح سے مسترد کیا وہ ان کے سیاسی کیریئر پر ایک دھبہ بن گئی ہے۔

وہ اپنی اس خفگی کو مٹانے کے لئے اب رائے ونڈ مارچ کرنے کا راگ الاپ رہے ہیں جس کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کر دینا ہے۔عوام جانتی ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت جس بلندی کو چھو رہی ہے و ہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جا رہا ہے۔اور یہ بات دنیا بھر میں پاکستان مخالف قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہی ہیں اسی لئے عمران خان اور طاہر القادری ان لوگوں کے مزموم عزائم کو پورا کر رہے ہیں۔ان تمام سیاستدانوں کو اب سمجھ جانا چاہیے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے کی بجائے چین کے عظیم راہداری منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں حکومت کا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :