ابو ظہبی: دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی گاڑی ضبط کرلی جائے گی: ٹریفک ڈپارٹمنٹ

بدھ 21 ستمبر 2016 13:23

ابو ظہبی: دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے والوں کی گاڑی ضبط ..

ابو ظہبی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کے ٹریفک ڈپارٹمنٹ کی طرف سے کہا گیاہے کہ نئے قوانین کے اطلاق کے بعد دوران ِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنے والے افراد کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ گاڑی بھی ضبط کروانی پڑ سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذراؤ کا کہنا ہے کہ موبائل فون کے استعمال پر عا م حالات میں تو 200درہم جرمانہ عائد کیا جاتا ہے ۔ اگر بلیک پوائینٹس کی تعداد 12 سے زائد ہو جائے گی تو جرمانے کی رقم 1000درہم کر دی جائے گی۔ اس کے علاوہ مذکورہ ڈرائیور کی گاڑی بھی ضبط کر لی جائے گی۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہناہے کہ ڈرائیوروں کو چاہیئے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں .