ہر صورت میں رائیونڈ کی طرف ہمارا مارچ ہوگا، حکومت مختلف زاویوں سے ہم پر یہ الزام تھوپناچاہتی ہے کہ ہم رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں جو بالکل جھوٹ ہے

تحریک انصاف کے سینئر ر ہنما سید صمصام علی شاہ بخاری کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 21 ستمبر 2016 12:59

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف کے سینئر ر ہنما سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ہر صورت میں رائیونڈ کی طرف ہمارا مارچ ہوگا، حکومت مختلف زاویوں سے ہم پر یہ الزام تھوپناچاہتی ہے کہ ہم رائیونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں جو بالکل جھوٹ ہے، رائیونڈبھی ملک کے دوسرے شہروں کی طرح ایک شہر ہے اور جیسے ہم نے ملک کے دوسرے شہروں میں احتجاج کئے اسی طرح رائیونڈ میں بھی احتجاج کر رہے ہیں اور ہمارے ساتھ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمند ہوگا۔

(جاری ہے)

وہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا حسن ہے کہ اپوزیشن حکومت کی غلط پالیسیوں خاص کر کرپشن کے خلاف احتجاج کرے اور حکومت کی سیاہ کاریوں سے عوام کو باخبر رکھے۔ وزیروں اور مشیروں کی طرف سے دھمکیاں اس بات کی دلیل ہیں کہ ہمارا احتجاج ان کی کرپشن ، پانامہ لیکس اور دیگر معاملات سے پردہ اُٹھادے گا۔ جس سے حکومت کے گرددائرہ تنگ ہو جائے گا اور سوائے حساب دینے کے ان کے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہو گا۔

متعلقہ عنوان :