Live Updates

فیصل آباد،پی ٹی آئی کے را یئونڈ مارچ میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سرا میدان میں آ گئے

بدھ 21 ستمبر 2016 12:58

فیصل آباد،پی ٹی آئی کے را یئونڈ مارچ میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سرا میدان ..

فیصل آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) پی ٹی آئی کے را یئونڈ مارچ میں حصہ لینے کے لیے خواجہ سرا بھی میدان میں آ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ میں حصہ لینے کے لیے 50سے زا ئد خواجہ سراء میدان میںآ گئے خواجہ سراؤں کے لیڈر شہناز بو بی نے کہا کہ ہم نے از خود پی ٹی آئی کا ایک الگ ونگ بنا لیا ہے را ئیونڈ مارچ میں ہم ہراول دستے کا کردار ادا کر یں گے اور اپنے انداز میں احتجاج کر یں گے شہناز بو بی نے مطا لبہ کیا کہ آئندہ مردم شماری میں خواجہ سراؤں کی مردم شماری کی جا ئے اور انہیں ووٹ کا حق بھی دیا جا ئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات