قائم علی شاہ سندھ اسمبلی میں ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے

بدھ 21 ستمبر 2016 12:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ ایوان میں پہنچے تو پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے کھڑے ہوکر اپنے پیش رو کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ایوان میں نشست تبدیل ہونے کی وجہ سے قائم علی شاہ ایک بار پھر اپنی نشست بھول گئے۔ اس موقع پر اسمبلی کا عملہ انہیں ان کی نشست کی جانب لے گیا۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل جب قائم علی شاہ وزارت اعلیٰ تھے۔ اس وقت بھی وہ اپنی نشست بھول کر اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بیٹھ گئے تھے، شرجیل میمن کی جانب سے توجہ دلانے پر وزیراعلیٰ سندھ اپنی نشست پر آئے تھے۔

متعلقہ عنوان :