Live Updates

بھارت ظلم و تشدد کے ذریعے کشمیریوں کی وفاداریاں نہیں خرید سکتا، عمران خان

بدھ 21 ستمبر 2016 12:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جاسکتیں۔ اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی بربریت کے حوا لے سے کہا کہ اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں کشمیر پر کئے گئے وعدوں کو پورا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کرائے۔

عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے کیونکہ ظلم و تشدد کے ذریعے لوگوں کی وفاداریاں نہیں خریدی جا سکتیں اورنہ ہی عسکری قبضے سے لوگوں کو سرنگوں کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر چھرا بندوقوں کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پرعملدرآمد کرائے جب کہ مشرقی تیمورکے حوالے سے 1999 میں ایسی ہی قراردادوں پر عملدرآمد کرایاگیا تھا۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال دیا، وزیراعظم نوازشریف نے نئی دلی میں حریت قیادت سے ملنے سے انکار کر دیا تھا اور وزیراعظم شریف خاندان کا کاروبار بڑھانے کیلئے میٹنگز میں مصروف تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :