اڑی سیکٹر پر حملہ ، بھارت کی جانب سے کسی بھی بڑی کارروائی کے امکانات کم ہیں۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 12:54

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : مقبوضہ کشمیر میں اڑی سیکٹر پر حملے اور اس کے نتیجے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت کی جانب سے بیان بازی اور پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس میں بھارت کے متعدد عہدیداروں نے پاکستان کو دھمکیاں بھی دیں۔ لیکن خبر ایجنسی رائٹرز کی جانب سے لیے گئے ایک جائزے کے مطابق اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد بھارت کی جانب سے کسی بھی بڑی کارروائی کے امکانات کم ہیں۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی حکام نے اڑی سیکٹر پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے لیے محض سفارتی سطح پر منظم اور مربوط کوششیں کرنے پر ہی زور دیا ہے۔ اسی سلسلے پر بات کرتے ہوئے بھارتی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے کہا کہ اُڑی پر حملے کے بعد بھارت میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ، بھارت میں پاکستان کو لیکر صبر کا پیمانہ لبریز تو ہو چکا ہے لیکن اس معاملے میں حکومت جو بھی فیصلے کرے گی، وہ پوری سفارتی اور اسٹریٹیجک بلوغت کے ساتھ کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ خیال یہی کیا جا رہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون سر چڑھ کر بول رہا ہے اور یہ کہ بھارت نے تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں لیکن رائٹرز کے جائزے کے مطابق بھارت کی جانب سے کسی بڑے رد عمل کے امکانات نہایت سرد ہیں۔

متعلقہ عنوان :