ریاض: سعودی عرب کے پہلے مصنوعی برفانی شہر میں پہلے ماہ ہزاروں افراد کی آمد

بدھ 21 ستمبر 2016 12:45

ریاض: سعودی عرب کے پہلے مصنوعی برفانی شہر میں پہلے ماہ ہزاروں افراد ..

ریاض : (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں سیاحت کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کیئے جا رہے ہیں۔ دارلحکومت ریاض کے گورنر فیصل بن بندر السعود نے 13 جولائی کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے پہلے ”snow city“ کا افتتاح کیا تھا۔ افتتاح کے پہلے ماہ ہی تقریبا 10،000 سے زائد شہریوں نے سنو سٹی کا رخ کیا۔ سنو سٹی کے ڈائریکٹر کا کہناہے کہ ہمیں امید ہے سنوسٹی کے رخ کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

اس مصنوعی برفانی شہر میں جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ سیاحوں کی حفاظت کے خاظر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔سعودی عرب کے پہلے مصنوعی برفانی شہر کو العیثم شاپنگ مال میں بنایا گیا ہے۔ سیاح اب سال کے کسی بھی وقت میں اس برفانی شہر میں تین ڈگری سیلسئس کی سردی محسوس کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

سنو سٹی 5000سکوئیر میٹر کے علاقے میں بنایا گیا ہے۔

اس میں ایک وقت میں 350سیاح آسکتے ہیں۔ اس کی لاگت کا تغمینہ 100ملین ڈالر ہے ۔اس میں سسپیشن برج ،آئیس بمپر کار،سکائی زون، رسی کی مدد سے برفانی علاقوں میں چلنے کے کورسز بھی کروئے جائیں گے۔اس کے علاوہ سنومین اور بہت سے یادگاری جگہیں بھی بنائی جا رہی ہیں۔ ماہرین کے مطابق سنو سٹی کا قیام سعودی عرب کے جدیدیت کی طرف سفر کا آغاز ہو گیا ہے ۔ سنوسٹی کو 2030ویژن کا حصہ بتا یا جا رہا ہے۔