بھارت نے کو لڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی
وزیر اعظم او رآ رمی چیف کا ٹیلی فو نک را بطہ ،سیاسی و عسکری قیادت بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے متحد
بدھ 21 ستمبر 2016 12:14
(جاری ہے)
زرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں۔
زرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں۔زرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ادھر آرمی چیف اور وزیر اعظم کی گفتگو میں قوم اور مسلح افواج کی ہر حملے کا زبردست جواب دینے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ ٹیلی فون پر وزیراعظم اور آرمی چیف کے مابین مقبوضہ کشمیر اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ دونوں کے درمیان بھارتی پراپیگنڈے کے معاملے پر بھی بات چیت ہوئی۔ ماہرین اور تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت بھارت کے جارحانہ عزائم کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.