بھارتی آپے سے باہر ہو گئے ، وزیر اعظم نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 21 ستمبر 2016 12:08

بھارتی آپے سے باہر ہو گئے ، وزیر اعظم نواز شریف کے سر کی قیمت ایک کروڑ ..

بھارت (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 ستمبر 2016ء) : بھارت میں پاکستان مخالف غم و غصہ تو کافی عرصے سے پایا جاتا ہے جسے بھارت لفاظی جنگ یا پاکستان پر الزام تراشی کر کے نکال ہی لیتا ہے لیکن حال ہی میں بھارتی ٹی وی چینل پر آئی ایک خبر دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ بھارت اپنے آپے سے باہر ہو گیا ہے۔ بھارتی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت ہی کی سیاسی پارٹی جس کا نام ”کرانتی دل“ بتایا گیا ہے، نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے سر کی قیمت مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنما نے اعلان کیا کہ جو کوئی بھی وزیر اعظم نواز شریف کا سر کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ رہنماؤں نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے پاکستان کو بھارت میں ہوئی دہشتگردی کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرتے ہیں۔ لہٰذا جو بھی ان کا سر کاٹ کر لائے گا اسے ایک کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔ پاکستان مخالف کیےگئے متعدد مظاہروں میں وزیر اعظم نواز شریف کے پُتلوں کو بھی نذر آتش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :