کویتی حاکم کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شاہی خاندان کے رکن کو تین سال قید کی سزا

بدھ 21 ستمبر 2016 11:45

کویتی حاکم کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے شاہی خاندان کے ..

کویت سٹی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21ستمبر 2016ء): کویت کی خصوصی عدالت نے کویتی شاہی خاندان کے فرد کی طرف سے کویت کے حاکم امیر شیخ صباء الاحمد الجبار الصباء کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر تین سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔

(جاری ہے)

کویتی قوانین کے مطابق کویت کے حاکم کے خلاف کسی بھی قسم کے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کو قید کی سزا سنائی جاتی ہے۔ رواں برس کویت کے حاکم کے خلاف گندی اور نازیبا زبان استعمال کرنے والے متعدد افراد کو جیل کی سزا سنائی گئی ۔ عدالت نے شاہی خاندان کے فرد کو 60,555درہم ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔ کویتی شاہی خاندان کے فرد کو دس دن کے اندر سزا کے خلاف اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔