کراچی،رینجرزکی عزیزآباد میں کارروائی،زیرزمین چھپایاگیااسلحہ برآمد

بدھ 21 ستمبر 2016 11:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں رینجرز نے پارک میں مدفن بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرز کی دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

عزیز آباد میں بھائی جان چوک کے قریب واقع پارک میں رینجرز نے چھاپہ مارا اور کھدائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں۔ پارک میں زیرزمین اسلحہ تھیلوں میں چھپایا گیا تھا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق کارروائی پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پرکی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :