Live Updates

ایف آئی اے اور نیب کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار تشویشناک ہے،بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشی کی سیاست نہ کرے’عمران خان

بدھ 21 ستمبر 2016 11:41

ایف آئی اے اور نیب کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار تشویشناک ہے،بھارت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 ستمبر۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اور نیب کا پانامہ لیکس کی تحقیقات سے انکار تشویشناک ہے‘ اس معاملے پر سپریم کورٹ کو پانامہ لیکس معاملے کا نوٹس لینا چاہئے‘ ادارے چوروں کی کرپشن بچانے کے لئے بہانے ڈھونڈھ رہے ہیں‘ مسئلہ کشمیر پر فعال اور موثرسفارتکاری کی ضرورت تھی‘ بھارت پاکستان کے خلاف الزام تراشی کی سیاست نہ کرے اور اوڑی حملے کے فوری بعد الزام تراشی نہیں کرنا چاہئے تھی۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے کہا کہ ایف آئی اے نیب کا پانامہ لیکس تحقیقات سے انکار تشویشناک ہے اور سپریم کورٹ پانامہ لیکس معاملے کا نوٹس لے ادارے چورو کی کرپشن بچانے کے لئے بہانے ڈھونڈھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں غریبوں اور کمزوروں کو جیل بھیجا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائیں۔

قراردادوں میں کشمیریوں سے حق خود ارادیت کا وعدہ کیا گیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میمں ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں اور بھارتی افواج نہتے کشمیریوں‘ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال عالمی کنونشنز کی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں رکوائے بھارت فوجی آپریشن کے ذریعے کشمیریوں کو غلام نہیں بنایا جاسکتا۔

پاکستانی حکومت نے مسئلہ کشمیر سرد خانے میں ڈالے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر فعال اور موثرسفارتکاری کی ضرورت تھی اور بھارت پاکستان کیخلاف الزام تراشی کی سیاست نہ کرے اوڑی حملے کے فوری بعد الزام تراشی نہیں کرنا چاہئے تھی ۔اوڑی حملے کی معلومات پاکستان کو فراہم کرنی چاہئیں تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات