گلگت، سکردو اور چترال کے لئے پی آئی اے کی پروازیں منسوخ

بدھ 21 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد ۔ 21ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔21 ستمبر۔2016ء) قومی ائیر لائن (پی آئی اے ) نے بدھ کوگلگت، سکردو اور چترال جانے والی تمام پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

قومی ائیر لائن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام سول ایوی ایشن اتھارٹی کی طرف سے ناردرن ایریاز کی فضائی حدود بند کئے جانے کے باعث کیا گیا، بیان کے مطابق اسلام آباد سے سکردو جانے والے پرواز پی کے 451 ، سکردو اسلام آباد پرواز پی کے 452 فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے ۔

اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 605 اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 606 بھی روانہ نہیں ہوئی۔ اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 607 اور گلگت اسلام آباد 608 بھی منسو خ کی گئی ہیں۔اسلام آباد گلگت پرواز پی کے 609 اور گلگت اسلام آباد پرواز پی کے 610 بھی منسوخ کی گئی ، اسلام آباد چترال، پشاور پرواز پی کے660اور پشاور چترال آسلام آباد پرواز 661 بھی روانہ نہیں ہوگی۔ پی آئی اے حکام نے پروازوں کی منسوخی پر تمام مسافروں سے معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :