بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی

بھرپور جواب دینے کیلئے پاکستان کی بھی تیاریاں مکمل

بدھ 21 ستمبر 2016 08:42

بھارت نے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21ستمبر۔2016ء)بھارت کا ایک اور جارحانہ اقدام سامنے آیا ہے جس میں کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت کارروائی کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے مخصوص اہداف پر حملے کی تیاری کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا ہے ۔پاکستان بھی بھر پور دفاعی رد عمل کے لیے تیارہے اور حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا ۔پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔

نجی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ میں‌بتایا گیا ہے کہ بھارت کا ایک جارحانہ اقدام کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تحت حملے کی تیاری کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پہل نہیں کرے گا تاہم ریڈ لائن کراس نہیں کرنے دی جائے گی۔ آرمی چیف اور وزیر اعظم کی گفتگو میں قوم اور مسلح افواج کی ہر حملے کا زبردست جواب دینے کی صلاحیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ خطرناک سطح کو چھو رہا ہے اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کے تین درجوں میں سے پہلا مرحلہ بھارت نے مکمل کرلیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائی فوج ایڈوانس اڈوں پر پہنچ گئی ہے اس کے علاوہ جنگ اور سرجیکل حملوں میں استعمال کیے جانے والے طیارے بھی اڈوں پر پہنچ چکے ہیں ۔ زرائع کے مطابق اب صرف دو مرحلے باقی رہ گئے ہیں تاہم پاکستان نے اپنے دفاعی اور جوابی تدابیر کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارت حملہ کرتا ہے تو فوری طور پر بھرپور جواب دیا جائے گا ۔ اس موقع پر شمالی علاقہ جات کی پروازوں اور راستے سیل کرنے کی وجہ یہی کشیدگی بتائی جاتی ہے۔ پاکستان کی جانب سے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی حملے کا خاطر خواہ جواب دے گا اور اس کی صلاحیت رکھتا ہے۔