وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر طیب اردگان کی ملاقات

مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی کھلی حمایت کر دی

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 ستمبر 2016 23:36

وزیراعظم نواز شریف سے ترک صدر طیب اردگان کی ملاقات

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2016ء) وزیر اعظم سے ترک صدر رجب طیب اردوگان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم کی معاونت مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی نے کی جبکہ ترک صدر کی معاونت کیلئے ترک وزیر خارجہ اور دیگر اعلٰی حکام موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ترک صدر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے بھی آگاہ کیا۔ ترک صدر نے بھی مقبوضہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی کھلی حمایت کر دی۔ رجب طیب اردوگان کہتے ہیں کہ او آئی سی کا وفد بھی حقائق کا جائزہ لینے وادی کا دورہ کرے گا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام پر اتفاق بھی کیا گیا۔