کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کی ایم این اے فریال تالپور سے ملاقات

منگل 20 ستمبر 2016 22:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20ستمبر ۔2016ء) کراچی میں تعینات امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن (Grace Shelton)نے پی پی پی کی رہنما ایم این اے فریال تالپور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر محنت سینیٹر سعید غنی، وزیر زراعت سہیل انور سیال اور شرمیلا فاروقی بھی موجود تھیں۔ فریال تالپور اور امریکی قونصل جنرل کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

(جاری ہے)

پی پی پی رہنما فریال تالپور نے امریکی قونصل جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر دلوائی اور بتایا کہ کس طرح بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر افسوس کااظہار بھی کیا۔ قونصل جنرل کے ہمراہ سیاسی ومعاشی شعبے کے چیف ایڈورڈبی بر فلٹر (Edward B ted Burkhalterبھی تھے۔ پی پی پی رہنما فریال تالپور کی جانب سے گریس شیلٹن کو تحائف بھی پیش کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :