فلور ملز میں لگنے والی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کی گندم اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی

منگل 20 ستمبر 2016 16:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) لاہور کے علاقہ مناواں میں فلور ملز میں لگنے والی آگ پر 6 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے لاکھوں مالیت کی گندم اور مشینری جل کر خاکستر ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مناوں کے علاقے شریف پورہ میں شہنشاہ فلور ملز میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، باردانہ کے گودام سے شروع ہونیوالی آگ نے تھوری ہی دیر میں پروسیسنگ یونٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور چھ گھنٹے کی مسلمل تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق عمارت کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔فلور مل کے مالک حاجی نواز کا کہنا تھا کہ حتمی نقصان کا اندازہ بعد میں لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :