آن لائن ٹیکسی سروسز مہیا کرنیوالے اوبرا ور کریم نیٹ ورک کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دونوں کمپنیوں کو جواب دینے کے لئے 10روز کی ڈیڈ لائن دیدی ‘ذرائع

منگل 20 ستمبر 2016 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 ستمبر۔2016ء) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آن لائن ٹیکسی سروسز مہیا کرنے والے اوبرا ور کریم نیٹ ورک کو ٹیکس کی ادائیگی کے لیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10روز کی ڈیڈ لائن دیدی۔ تفصیلات کے مطابق اوبر اور کریم نیٹ ورک کمپنی اپنی تیار کردہ موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے لاہور میں شہریوں کوآن لائن ٹیکسی کی سروسز فراہم کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جبکہ دونوں کمپنیاں حکومت کو اپنا ٹیکس ادا نہیں کر رہی تھیں ۔جس پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے اپنے صوابدیدی اختیارت کا استعمال کرتے ہوئے موبائل ایپلیکیشن کے ذریعے آن لائن ٹیکسی سروسز مہیا کرنے والے اوبر اور کریم نیٹ ورک کو ٹیکس دائرہ کار میں شامل کرنے کے لئے ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں اور دونوں کمپنیوں کو جواب دینے کے لیے 10 روز کی ڈیڈ لائن مقرر کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :