چینی انویسٹمنٹ فنڈ نے آسٹریلوی مصروف ترین بندرگاہ کے 20فیصد حصے خریدلئے

منگل 20 ستمبر 2016 16:44

میلبورن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 ستمبر۔2016ء ) ایک چینی خود مختار ویلتھ فنڈ میں میلبورن بندرگاہ کی لیز میں بیس فیصد حصے حاصل کر لئے ہیں ، یہ لیز رواں ہفتے 7.2بلین امریکی ڈالر میں فروخت کی گئی ، چائنا انویسٹمنٹ کارپوریشن (سی آئی سی ) کیپیٹل نے لونس ڈیل کنسورشیم میں 1.

(جاری ہے)

5بلین امریکی ڈالر کا حصہ ڈالا ، اس کنسورشیم میں کوئینز لینڈ انویسٹمنٹ کارپوریشن ( کیو آئی سی ) اور فیوچرز فنڈز بھی شامل ہیں ، اس کنسورشیم کی آسٹریلیا کی مصروف ترین بندرگاہ کیلئے کامیاب بولی دہندہ کے طورپر پیر کے روز تصدیق کی گئی ہے ،کنسورشیم مارکس میں سی آئی سی کیپیٹل کی شمولیت نے ٹریژر سکاٹ موری سن کے چینی کمپنیوں کو نیو ساؤتھ ویلز ( این ایس ڈبلیو ) پاور نیٹ ورک آس گرڈ میں اہم حصے کی خریداری سے متنازعہ طورپر بلاک کرنے کے طورپر کسی آسٹریلوی انفراسٹرکچر اثاثے میں چین کی پہلی سرمایہ کاری ہے ، وکٹوریا میں آسٹریلیا کے صنعتی گروپ کے سربراہ کم پائپر نے کہا کہ اس فیصلے سے اس امر کا اعادہ ہو گیا ہے کہ آسٹریلیا بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے کھلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :