محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی طرف سے 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر

منگل 20 ستمبر 2016 15:23

لاہور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب کی طرف سے5فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ 30ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تمام پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان کو پراپرٹی ٹیکس سال 2016-17کی 5فیصد رعایت کے ساتھ ادائیگی کیلئے چالان فارم جاری کر دئیے گئے ہیں،پراپرٹی ٹیکس متعلقہ ضلع کے اسٹیٹ بنک یا نیشنل بنک کی برانچز میں جمع کروایا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ عدم ادائیگی کی صورت میں یکم اکتوبر سے ایک فیصد ماہانہ سرچارج عائد کر دیا جائے گا جو کہ ناقابل معافی ہو گا۔انہوں نے پراپرٹی ٹیکس نا دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ محکمہ کے ری بیٹ پیریڈ سے فائدہ اٹھائیں،چالان فارم نہ ملنے کی صورت میں متعلقہ ایکسائز دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :