ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کی اپٹپما ایگزیکٹو کونسل ممبران کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد

منگل 20 ستمبر 2016 15:22

فیصل آباد۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے عہدیداران نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن( اپٹپما) فیصل آباد ریجن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات میں احتشام جاوید آف جوبلی ٹیکسٹائل ،شاہد جاوید آف مبارک پروسیسنگ، سلطان محمود آف عثمان کلاتھ ملز،محمد نعیم آف یونائٹیڈ ٹیکسٹائل اور ناصر محمود بھٹہ آف فائن سٹار پروسیسنگ کو بلا مقابلہ کامیاب قرار پانے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے صدر چوہدری محمد نواز ، سینئرنائب صدر ضیاء علمدار حسین اور دیگر عہدیداران و ممبران نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ انہوں نے اپٹپماکے عہدیداران کو اپنے ہر ممکن تعاون کا بھی یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :