ٹیکس ریٹرن داخل کر ا نے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک کی توسیع کی جائے،ملک طاہر جاوید

منگل 20 ستمبر 2016 15:21

لاہور۔20ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء)لاہور ٹاون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ملک طاہر جاوید نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور چیئرمین ایف بی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس ریٹرن داخل کر ا نے کی آخری تاریخ میں 30 ستمبر تک کی توسیع کی جائے۔منگل کو یہاں لاہور چیمبر ممبران کے ایک گروپ سے ملاقات کے دوران ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے کاروباری طبقہ کی مشکلات ہمیشہ ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں کے بعد کاروباری اداروں کو فعال ہونے میں وقت لگتا ہے،فوری طور پر ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اس لیے سٹیک ہولڈرز کے حسب منشا ٹیکس ریٹرن داخل کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جانی چاہئے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ اپنی ریٹرن داخل کرا سکیں۔ ملک طاہر جاوید نے کاروباری برادری سے کہا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا مطالبہ تسلیم ہونے کے بعد پہلی فرصت میں ریٹرن دا خل کرائیں اور ریونیو بڑھانے میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔