ٹی ڈی اے پی نے ماریشیس میں تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کرلیں

منگل 20 ستمبر 2016 15:17

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ماریشیس میں ہونے والی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے ذرائع کے مطابق یہ نمائش 20 سے 25 اکتوبر تک منعقد ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 28 ستمبر ہے۔ نمائش میں چمڑا اور چمڑے کی اشیاء‘ ٹیکسٹائل مصنوعات‘ فرنیچر اور دیگر سامان فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :