گولن گول ہائیڈرو پروجیکٹ اکتوبر 2017ء تک کام شروع کردے گا،بجلی کی طلب اور رسد میں موجود فرق کو کم کرنے میں مدد ملے گی

منگل 20 ستمبر 2016 15:16

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 ستمبر۔2016ء) 108 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کا حامل گولن گول ہائیڈرو پروجیکٹ اکتوبر 2017ء تک کام شروع کردے گا۔ پروجیکٹ کے حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ منصوبہ کے یونٹ نمبر 1 کو آئندہ سال جون 2017ء تک مکمل کرنے کیلئے کاوشیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گولن گول سمیت آبی و سائل کے توانائی کے دیگر منصوبوں کی جلد تکمیل ملک سے توانائی کی قلت کے مسئلہ کو ختم کرسکتی ہے جبکہ اس سے صارفین کو سستی بجلی بھی دستیاب ہو گی ۔

منصوبہ کے حکام نے کہاکہ منصوبہ کاالیکٹرومکینیکل کام شروع کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر ا عظم محمد نواز شریف نے منصوبہ کی جلد تکمیل سے ضلع چترال کو بجلی کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گولن گول منصوبہ کی تکمیل سے نہ صرف بجلی کی طلب اور رسد میں موجود فرق کو کم کرنے میں مدد حاصل ہو گی بلکہ منصوبہ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں بھی معاون ہو گا۔

متعلقہ عنوان :